ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ووٹرلسٹ میں نئے نام درج کرنے یکم جولائی سے ضلع اُترکنڑامیں مہم شروع : نوجوان اور ادارے توجہ دیں

ووٹرلسٹ میں نئے نام درج کرنے یکم جولائی سے ضلع اُترکنڑامیں مہم شروع : نوجوان اور ادارے توجہ دیں

Fri, 30 Jun 2017 21:17:49    S.O. News Service

کاروار:30/جون (ایس اؤنیوز)ضلع کے 18سے 21سال عمر کے نوجوانوں کے نام رائے دہندگان فہرست (ووٹرلسٹ ) میں درج کرنے کے لئے یکم جولائی سے خصوصی مہم منائی جارہی ہے، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان مہم میں سرگرمی سے شریک ہوکر کسی خامی کے بغیر رائے دہندگان کی فہرست تشکیل دینے میں اپنا بھرپور تعاون دیں، اس بات کی اپیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا نے  کی ہے۔

جمعہ کو ڈی سی دفتر کے ہال میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس مہم کو خاص کر  نوجوان  رائے دہندگان کو نظر میں رکھتے ہوئے  شروع کی  ہیں، چونکہ یہ سال انتخابی سال ہے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس سلسلے میں جانکاری دے کر ان کانام ووٹرلسٹ میں درج کرائیں۔ جو نوجوان اپنا نام نئے طورپر ووٹر لسٹ میں درج کرانا چاہتے ہوں تو  وہ بوتھ لیول آفیسر (بی ایل اؤ) نمونہ فارم 6کو پُرکرکے سونپیں۔ اگر بی ایل اؤ رابطہ میں نہیں ملے تو مقامی تحصیلدار آفیس میں اپنا فارم جمع کرسکتے ہیں۔

نئے رائے دہندگان کانام فہرست میں شامل ہونے کے بعد اس کی لسٹ سیاسی پارٹیوں میں بھی تقسیم کی جائے گی۔اسی طرح اچانک کسی ووٹر کا نام فہرست سے خارج کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر ووٹر کی موت ہوئی ہے یا دوسری طرف منتقل ہوا تو اس کے لئے مختلف طریقہ کار اپناناہے، کسی طرح کے شک وشبہ کو موقع نہ دیتے ہوئے بہت ہی شفافیت کے ساتھ ووٹرلسٹ کی تیاری کی جارہی ہے، لہذا عوام کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مہم کے دوران سرکاری اور خانگی اداروں کے ذریعے الگ الگ تواریخ پر خصوصی رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، ووٹر لسٹ کے متعلق اگر کوئی جانکاری چاہئے تو 1950نمبر ڈائیل  کرکے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔


Share: